ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پٖڈوبیدری میں ڈکیتی کو انجام دینے والے دو ملزمان گرفتار

پٖڈوبیدری میں ڈکیتی کو انجام دینے والے دو ملزمان گرفتار

Wed, 29 Aug 2018 20:13:25    S.O. News Service

پڈوبیدری:29/ اگست (ایس اؤ نیوز) پنی یور درگا نگر کراس کے قریب کنجورو باغ کے مکین پون کمار (22) نامی شخص کی  سونے کی چین  سمیت  نقد رقم لوٹ کر فرار ہونے والے  دو ملزموں کوپڈوبیدری پولس نے گرفتار کرلیا ہے

ملزموں کی شناخت مدرنگڑی کے عارف صاحب عرف عارف (21) اور اکبر پنی یور (23) کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔پولس ذرائع کے مطابق  26اگست کی رات دونوں ملزموں نے لوٹ کی واردات کو انجام دیاتھا۔ پون کمار اپنی بائک کے ذریعے جب اچھیلا کی طرف روانہ ہورہا تھا تو تین ملزمان بائک کے ذریعے پیچھا کرتے ہوئے درگا نگرگراس کے پاس حملہ کرتے ہوئے پون کے گلے میں موجود سونے کی چین اور 11500روپئے نقد سمیت کل 1،01،500روپئے  مالیت کی  اشیاء لوٹ  کر فرار ہوگئے تھے۔

پولس ذرائع کے مطابق  واردات کا ایک اور ملزم فرار ہے جس کی تلاش کے لئےپولس نے جال بچھایاہے۔

ملزمان کو اُڈپی عدالت میں پیش کرنے کے بعد منگلورو جیل روانہ کیاگیا ہے۔


Share: